یمن

یمنی فوج کے ہاتھوں متعدد صیہونی فوجی ہلاک

یمنی فوج کے ترجمان شرف غالب لقمان کے مطابق متعدد صیہونی فوجی، صوبہ تعز کے اطراف میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والے صیہونی فوجی یمن کے خلاف جاری جارحیت میں سعودی فوج کے ساتھ شریک ڈائن گروپ میں شامل تھے۔

انہوں نے  کہاکہ ہمیں پورا یقین ہے کہ سعودی جارحیت کے آغاز میں یمنی فوج کے میزائیل اڈوں پر بمباری کرنے والے طیارے بھی اسرائیلی تھے اگر چہ ان پر سعودی عرب کا پرچم لگا ہوا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ایریٹریا کی بندرگاہ کے قریب ایک صیہونی فوجی اڈہ قائم ہے جہاں دہشت گردوں کو تربیت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے پیچھے بھی اسرائیل کا ہاتھ ہے اور شام میں زخمی ہونے والے داعش کے عناصر کو علاج کے لیے اسرائیل منتقل کیا جاتا ہے۔

شرف غالب لقمان نے کہا کہ یمن کی فوج، عمالقہ فوجی چھاونی سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ، یمن کے مفرور سابق صدر کے نمائندہ وفد نے کویت میں امن مذاکرات کے از سرنو آغاز کے لیے، مذکورہ فوجی چھاونی کو یمنی فوج سے خالی کرانے کی شرط پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button