سعودی عرب

سعودی ،اسرائیلی تعلقات پانچوں دور میں داخل ہوچکےہیں، فلسطینی میڈیا کا دعویٰ

 شیعیت نیوز: عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی ویب سائٹ صبا پریس نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھاہےکہ مصر سے دوجزیروں کو خریدا جانا اس بات کی واضح دلیل ہےکہ ریاض اورتل ابیب کے درمیان تعلقات پانچویں مرحلے میں داخل ہوئے ہیں۔

ویب سائٹ کے مطابق 2002 ءمیں جب صیہونی حکومت فلسطینیوں کاقتل عام کررہی تھی اس وقت عرب لیگ کی پہل سے اسرائیل وریاض کے درمیان تعلقات کی بحالی کا پہلادورشروع ہواتھا ۔

ویب سائٹ نے لکھاہےکہ اسرائیل اورریاض کے تعلقات کا دوسرادور 2006 ءمیں لبنان پر صیہونی جارحیت کے دوران شروع ہواجب ریاض نے مقاومت مخالف صیہونی کاروائیوں کی حمایت کی تھی ۔

ویب سائٹ نے لکھاہےکہ شامی دہشتگردوں کی سعود ی عرب کی طرف سے حمایت ریاض اورتل ابیب کے درمیان تعلقات کا تیسرادورتھا ۔

فلسطین کی اس مشہورویب سائٹ نے لکھاہےکہ ریاض اورآل سعود کے درمیا ن تعلقات اس وقت چوتھےمرحلے میں داخل ہوئے جب آل سعود نے حالیہ سالوں میں تحریک مقاومت حماس کے لئے اپنے دروزے بند کردئے۔

صباپریس کے مطابق اسرائیل اورسعودی عرب کے درمیان تعلقات کا پانچواں دورشروع ہوا جب ریاض نے مصر سے جزیرہ تیران اورصنافیر کو خرید کراپنی سرحد کو مزیداسرائیل کے قریب لادیا ۔

ویب سائٹ نے آخر میں سوال کیاہےکہ اسرائیل کے تئیں سعودی عرب کی گرم جوشی سے کیا صیہونی حکومت اپنی پالیسی تبدیل کرتی ہے یانہیں  یہ دیکھنے  کی بات ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button