مشرق وسطی

حلب میں مارٹر سے حملہ، گیارہ عام شہری جاں بحق

دہشت گرد گروہ جبھۃ النصرہ نے منگل کوحلب کے رہائشی علاقوں السریان، الخالدیہ، الموکامبو، السبیل اور شاہراہ نیل پر مارٹر گولوں اور راکٹوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم سےکم گیارہ عام شہری جاں بحق اور چالیس دیگر زخمی ہوگئے-دہشت گردوں کے اس حملے میں رہائشی مکانات اور دوکانوں کو بھی بری طرح نقصان پہنچا-

حلب میں اسپتال کے ایک ذریعے نے بتایاہے کہ جن زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے – اسپتال کے ذریعے نے بتایا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے-

گذشتہ جمعے کو بھی تکفیری دہشت گردوں نے ایک مسجد پر حملہ کرکے دسیوں نمازیوں کو خاک و خون میں غلطاں کردیا تھا – شامی فوج کے ہاتھوں مسلسل شکست کھانے کے بعد دہشت گرد گروہوں نے اب رہائشی علاقوں پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں –

حلب کے رہائشی علاقوں پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد شامی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حلب کے الراشدین علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید بمباری کی – روسی فضائیہ کے طیارں نے بھی حلب کی فضاؤں میں پروازیں انجام دی ہیں-

متعلقہ مضامین

Back to top button