پاکستان

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج پیلٹ گن کا استعمال کررہی ہے، انسانی حقوق کو تشویش

شیعیت نیوز: مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیم انٹرنیشنل فورم فارجسٹس و ہیومن رائٹس نے پیلٹ گن سے متاثر ہونے والے افراد کے بارے میں رونگٹے کھڑے کر دینے والی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق وادی کشمیر میں پیلٹ گن کی وجہ 2008ء سے رواں سال 31 مارچ تک 569 افراد زندگی بھر کیلیے معذور ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرین میں 73 افراد بینائی سے محروم ہوئے جبکہ 174 افراد کے بازو ناکارہ اور 100 افراد کی ٹانگیں بے کار ہو گئی ہیں جبکہ 222 افراد دیگر اعضا سے محروم ہو گئے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ضلع سری نگر میں مجموعی طور پر 109 افراد پیلٹ گن کی فائرنگ سے متاثر ہوئے جن میں 23 افراد کی بینائی، 37 بازئوں، 13 ٹانگوں اور 31 دیگر اعضا سے محروم ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گاندربل میں مجموعی طور پر27 نوجوان، بانڈی پورہ میں 29، بارہ مولہ میں 84 افراد،کپواڑہ میں 18، پلوامہ میں67، شوپیاں میں 49، کولگام میں 48 اور ضلع اسلام آباد میں 95 افراد پیلٹ گن سے متاثر ہوئے۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیر کے بارے میں بھارت کے سابق مصالحت کار ایم ایم انصاری نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوانین کے تحت بھارت وادی کشمیر میں غیر ریاستی باشندوں کو آباد نہیں کر سکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button