مشرق وسطی

بحرین میں سیاسی قیدیوں کے حق میں مظاہرہ

مظاہرین کی بڑی تعداد  دارالحکومت منامہ کے مغربی علاقے کی سڑکوں پر آئی اور اس نے ملک کی شاہی حکومت کی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین جمیعت وفاق ملی اسلامی کے سربراہ شیخ علی سلمان سمیت تمام سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کامطالبہ کر رہے تھے۔

درایں اثنا اطلاعات ہیں کہ بحرین کی جمعیت عمل اسلامی کے ایک رہنما مہدی الموسوی پانچ سال قید کی سزا مکمل کرنے کے بعد شاہی حکومت کی جیل سے رہا ہوگئے ہیں۔ جمعیت عمل اسلامی کے رہنما مہدی الموسوی اور محمد علی المحفوظ کو بحرین کی شاہی حکومت کی ایک عدالت نے بے بنیاد الزامات کے تحت دس سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کردی تھی ۔ اپیل کورٹ نے مذکورہ دونوں رہنماؤں کے خلاف الزامات کو برقرار رکھا تھا تاہم سزا کی مدت کم کرکے پانچ سال کردی تھی۔

بحرین کی شاہی حکومت نے سن دوہزار پندرہ کے دوران ایک ہزار سات سو پینسٹھ افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں ایک سو بیس بچے اور بائیس خواتین بھی شامل ہیں۔

بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے پرامن مظاہرے جاری ہیں اور اس ملک کے عوام ، شاہی حکومت کے خاتمےاور جمہوریت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بحرین کی شاہی حکومت سعودی فوجیوں کے تعاون سے عوامی تحریک کو کچلنے کی کوشش کر رہی ہے جس کے دوران ، درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button