یمن

سعودی عرب کی جانب سے یمن میں جنگ بندی کی خلاف ورزی بدستور جاری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ، الجوف اور حجہ کی فضائی حدود کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی کی۔

سعودی عرب کے ایجنٹوں نے اسی طرح صوبہ صنعا کے شہر نھم میں یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی ہے۔

صوبہ مارب میں بھی سعودی ایجنٹوں نے صرواح شہر کے المشجع علاقے میں یمنی فوج اور رضاکار فورس کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

اس سے قبل یمن کے قومی مذاکراتی وفد نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسماعیل ولد الشیخ احمد سے ملاقات میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی اور یمن پر حملے جاری رہنے پر شدید احتجاج کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button