پاکستان

پی ایس 117: ہمیں الیکشن لڑنے سے کوئی نہیں روک سکتا، جیت ہماری ہوگی، ناظر تقوی

 شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ پی ایس 117 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں اسلامی تحریک پاکستان بھرپور حصہ لے گی، اسلامی تحریک پاکستان نے پی ایس 117 پر علی رضا لال جی کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے، علی رضا لال جی نے گذشتہ دن کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسلامی تحریک پاکستان الیکشن میں کامیاب ہوکر عوامی مشکلات اور مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وہ عوامی مسائل جو گذشتہ کئی سالوں سے تعطل کا شکار ہیں، گلگت اور بلتستان میں اسلامی تحریک جو دوسری بڑی پارلیمانی جماعت ہے، وہاں اپنی عوام کی مشکلات اور مسائل کو بھرپور انداز میں حل کرنے کے لئے اپنا مؤثر کردار ادا کر رہی ہے، علامہ سید ساجد علی نقوی کے حکم پر اسلامی تحریک کے نمائندے اپنی قومی ذمہ داری ادا کر رہے ہیں۔ علامہ ناظر عباس تقوی کا مزید کہنا تھا ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ الیکشن والے دن پولنگ بوتھ کی نگرانی رینجرز کو دی جائے، تاکہ عوام پُرامن ماحول کے اندر اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button