پاکستان

حیدرآباد: ایم ڈبلیو ایم کے سیکرئٹری فلاح و بہود امداد جعفری کو نامعلوم دہشتگردوں نے قتل کردیا

شیعیت نیوز: اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین حیدرآباد کے سیکریٹری فلاح و بہبود برادر امداد جعفری کو انکے گھر سادات کالونی حیدرآباد میں نامعلوم افراد نےقتل کردیا گیا ۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجماں کے مطابق امداد جعفری انتہائی فعال اور شفیق دوست تھے ، وہ سندھ حکومت کے اعلی افسر ہونے کے باوجود ملی و قومی امور میں انتہائی فعال تھے ۔

ذرائع کے مطابق آج صبح امداد جعفری کی تشدد زدہ نعش گھر سے ملی جسکے مطابق انکی گردن اور جسم پہ تشدد کے شدید نشان تھے ۔ تاہم قتل کی وجہ اور قاتل کے بارے میں ابھی معلوم نہیں ہوسکا جبکہ پولیس اسکی تحقیقات کررہی ہے، دوسری جانب مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور اراکین مرکزی کابینہ کی جانب سے اس قتل کی شدید مذمت کی اور امداد جعفری کے درجات  کی  بلند کے لئے دعا کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button