مقبوضہ فلسطین

غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں میں لڑائی

غزہ کی شمالی سرحد پر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو متفرق کرنے کے لئے آنسو گیس اور جنگی گولیوں سے استفادہ کیا۔ عینی شاہدین کے مطابق اس لڑائی کے دوران متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔

اس شدید جھڑپ کے بعد اسرائيلی حکام نے غزہ سرحد پر ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔ ادھر خان یونس میں بھی  اسرائیلی فوج نے فلسطینی کسانوں پر فائرنگ کرکے متعدد کسانوں کو زخمی کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button