پاکستان

پاناما لیکس کاالزام ثابت ہوا تو گھر چلاجاؤں گا: وزیر اعظم

شیعیت نیوز: وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر تحقیقات میں اگر ان پر الزامات ثابت ہوگئے تو وہ خاموشی سے گھر چلے جائیں گے۔

سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اور اپنے خاندان کو احتساب کے لیے پیش کررہے ہیں۔ ‘میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں چیف جسٹس کو ایک خط لکھ کر اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن تشکیل دینے کی درخواست کروں گا’۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ اس کمیشن کی تمام سفارشات کو قبول کریں گے۔

تاہم اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ ‘اگر مجھ پر الزامات ثابت نہ ہوئے تو وہ لوگ جو روزانہ جھوٹے الزامات کا بازار گرم کررہے ہیں، قوم سے معافی مانگیں گے؟’

متعلقہ مضامین

Back to top button