ہم گلگت بلتستان کو کبھی صوبہ بننے نہیں دیں گے، نواز شریف کا یاسین ملک کو خط

23 اپریل, 2016 00:00

شیعیت نیوز: گلگت بلتستان کی معصوم عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر حکومت حاصل کرنے والے  نے اپنا اصل روپ دیکھانا شروع کردیا ہے، جبکہ وہاں کی عوام کو بھی اب احساس ہو چلا ہے کہ انہوں ان لیگیوں کا حکومت دے کر اپنے پاوں پر کلہاڑی ماردی ہے، ایک طرف شیعہ اکثریتی علاقہ میں سب سے پہلے نواز لیگ نے ایک شیعہ دشمن حمایت یافتہ امیدوار کو وزیر اعلی مقرر کیا اور اب گلگت بلتستان کی عوام کے دیرانہ مطالبہ یعنی جی بی کو آئینی صوبہ بنانے کی بھی اعلانیہ مخالفت کردی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے پرائم منسٹر کے یاسین ملک کے نام ایک خط میں نواز شریف نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ گلگت بلتستان کو کبھی صوبہ بنے نہیں دیں گے، انہوں نے لکھا کہ میڈیا پر گردش کرنے والی خبرین غلط ہیں لہذا وہ جموں کشمیر کی حساسیت سے واقف ہیں اور کبھی جی بی کو صوبہ بننے نہیں دیں گے۔

یہ لیں جناب گلگت بلتستان کی وہ غیور عوام جنہوں نے یہ کہہ کر دیگر اپنے ہم مسالک جماعتوں کو رد کیا کہ صوبہ بنانے کا اختیار وفاق کہ پاس ہے ،طاقت ان کے پاس کے لہذا حکومت میں انہیں آنا چاہئے  تو یہ لیں اب تحفہ وفاق کی جانب سے ۔

دوسری جانب اگر وزیر اعظم صاحب کا یہ خط درست ہے تو پھر اقتصادی راہداری کے بین الاقوامی منصوبہ کا کیا ہوگا، کیا چائینہ کسی متنازعہ علاقہ میں اپنی سرمایہ کاری کرے گا؟ کیا یہ ممکن ہے ؟ نہیں ! تو پھر کہیں نواز شریف کی جانب سے اسطرح کی بیان دیکر اقتصادی راہداری کے منصوبہ کو ناکام بنانا تو نہیں جو پاکستان کے حق میں ہے پاکستان کے دشمن بھارت کی مفاد میں نہیں  ہے۔

20160422235209.jpg

11:45 صبح مئی 2, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔