دنیا

امریکہ کی جانب سے یمن کے امن مذاکرات کی حمایت

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کویت میں یمن کے امن مذاکرات کے انعقاد کی حمایت کرتے ہوئے مذاکرات کے اس دور کو انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ یمن کے تمام فریقوں کو نیک نیتی کے ساتھ فوجی جھڑپوں کے خاتمے اور اس بحران کے سفارتی حل میں مدد دینی چاہیے۔

جان کربی نے یمن میں بڑے پیمانے انسانی جانوں کے زیاں اور انسانی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متحارب فریقوں سے جنگ بندی جاری رکھنے اور دشمنی کم کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے کئی عرب ممالک کے ساتھ مل کر یمن کے مفرور سابق صدر منصور ہادی کو دوبارہ برسر اقتدار لانے کے لیے چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے جس میں اسے امریکہ کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور اس نے سعودی عرب کو اس جنگ اور جارحیت کے لیے بڑے پیمانے پر اسلحے اور ہتھیار بھی فراہم کیے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button