دنیا

شمالی عراق پر ترکی کا حملہ

ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے پہاڑی علاقوں میں پی کے کے، کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ترکی کی مسلح افواج کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ ترک فضائیہ کے طیاروں نے عراقی کردستان کے قندیل پہاڑی علاقے میں پی کے کے، سے تعلق رکھنے والے کرد چھاپہ ماروں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

ترکی کی مسلح افواج کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ عراق کے شمالی علاقوں میں پی کے کے، کے عناصر کی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر ترکی کے طیاروں نے ان کے ٹھکانوں پر سولہ بار بمباری کی۔

واضح رہے کہ جولائی دو ہزار پندرہ میں ترکی کی فوج اور کرد چھاپہ ماروں کے درمیان فائربندی ختم ہونے کے بعد ترکی کے جنوب مشرقی علاقوں میں فوج اور کرد چھاپہ ماروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جن میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔ ترکی کی فوج شمالی عراق میں بھی کرد چھاپہ ماروں کی سرگرمیوں کے بہانے عراق کے اندر فضائی حملے کر رہی ہے-

متعلقہ مضامین

Back to top button