مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں دسیوں فلسطینی زخمی اور گرفتار

صیہونی فوجیوں نے تحریک انتفاضہ قدس کو کچلنے کے لیے دسیوں فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کر لیا ہے۔

لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس کے مختلف علاقوں پر حملہ کر کے کم از کم چودہ فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوجیوں کی فلسطینی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے گزشتہ رات مقبوضہ قدس اور طولکرم کی چیک پوسٹ پر دو فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے بدھ کے روز بھی قدس شہر کے قریب العیسویہ گاؤں پر دھاوا بول کر کم از کم بیس فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے لے کر اب تک تقریبا دو سو تیرہ فلسطینی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہو چکے

متعلقہ مضامین

Back to top button