پاکستان

ڈیر ہ اسماعیل خان میں جشن ولادت امیر المومینن کی تقریب کا سلسلہ جاری

شیعیت نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان سے موصول رپورٹ کے مطابق جشن مولود کعبہ کی مناسبت سے گھر گھر تقاریب کا سلسلہ جاری ہے۔ ولادت باسعادت امیر کائنات حضرت امام علی (ع) کے موقع پر دنیا بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی مومنین خصوصی اہتمام کرتے ہیں اور اس موقع پر محافل میلاد، دسترخوان، نیاز و لنگر کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ جشن مولود کعبہ کا خصوصی جلسہ جامع مسجد یاعلی (ع) میں منعقد ہوا، جس میں مقامی و دیگر شہروں سے آئے ہوئے علماء و ذاکرین نے خصوصی شرکت کی، اور فضائل علی ابن طالب (ع) بیان فرمائے۔ اس موقع پر گھروں میں خصوصی دسترخوان لگائے جاتے ہیں، جس میں قریبی اور دور دراز کے علاقوں سے آئے ہوئے مومنین کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ 13 رجب المرجب کی شب مومنین سادات کے گھروں میں جاکر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جاتی ہیں۔ جامع مسجد امام علی (ع) میں شب ولادت مولا علی (ع) خواتین کا خصوصی پروگرام منعقد ہوتا ہے۔ جشن مولود کعبہ کا مرکزی جلسہ کل جامع مسجد یاعلی (ع) میں منعقد ہوگا، جبکہ امام بارگاہ حضرت غازی عباس (ع) میں کل شب قصائد و شاعری کا خصوصی مقابلہ ہوگا، جس میں مقامی اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے قصیدہ خواں پارٹیاں شرکت کریں گی۔

‫#‏مولود_کعبہ_مولا_علی‬

متعلقہ مضامین

Back to top button