مشرق وسطی

شام: حلب میں فوج کا دہشت گردوں کے خلاف وسیع آپریشن

حلب کے نواحی علاقوں خان طومان اور الزربہ میں شامی فوج کی کارروائی میں بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ان کے کئی ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئی ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے عوامی رضاکار فورس کی مدد سے لاذقیہ کی شمالی پہاڑیوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شام کے شمال مغربی صوبے ادلب کے شہر معرہ النعمان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر روس اور شام کے جنگی طیاروں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں بہت سے دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

شامی فوج نے حمص میں بھی تدمر شہر کی شمال مشرقی پہاڑیوں کو بھی دہشت گردوں سے پاک کر دیا ہے اور حمص کے شمالی نواحی علاقے پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا کر دیا ہے۔ ادھر شامی فوج نے دیرالزور کے مشرق میں الصناعہ کے علاقے پر داعش دہشت گردوں کے حملے کو بھی پسپا کر دیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران داعش کا ایک اہم سرغنہ عواد الدحل ہلاک ہو گیا۔

واضح رہے کہ شام کو دو ہزار گیارہ سے دہشت گردوں کے حملوں کا سامنا ہے کہ جنھوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی مدد سے بشار اسد کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے شام پر حملہ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button