پاکستان کی فلسطینی عوام کی حمایت پر تاکید

19 اپریل, 2016 00:00

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا۔ اطلاعات کے مطابق  نیویارک میں سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران ملیحہ لودھی نے کہا کہ عرب اسرائیل تنازعے کے پائیدار حل تک خطے سے دہشت گردی و انتہاپسندی کا خاتمہ ممکن نہیں، مشرق وسطیٰ کے مسئلے کا پرامن مذاکرات سے حل نکالا جائے، مسئلے کی سیاسی،سماجی اور معاشی وجوہات سے نمٹنے کے لئے ٹھوس پالیسی کی ضرورت ہے۔ امن عمل شروع نہ ہونے کی صورت میں ایک اور انتفاضہ ہو سکتا ہے۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرتا رہے گا، اسرائیل نے یروشلم اور مغربی کنارے میں غیر قانونی آبادکاری اڑھائی گنا تیز کردی ہےجس پر تشویش ہے۔

12:11 شام اپریل 28, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔