پاکستان

مفتی نعیم نے بغض علی میں تاریخ جھوٹلا دی ، حضرت علی کی ولادت کعبہ میں نہیں ہوئی

شیعت نیوز: بغض علی میں لوگ اس قدر بڑھ گئے کہ تاریخ کی مستند ترین روایات اور احادیث کا ٹھکراناشروع کردیا جانے لگا، 14 سو سال بعد بھی علی و آل علی سے دشمنی نہیں چھوڑی گئی ،معاویہ و یزید جو خاندان رسالت (ص) کے بنیادی ترین دشمن تھے انکے پیروکار آج بھی علی و آل علی (ع) پر شب و ستم کررہے ہیں، کہیں محبان علی (ع) کے قتل کا فتویٰ دیکر تو کہیں تاریخ میں موجود فضال اہلیبت (ع) کا انکار کرکے۔

جامعہ بنوریہ جو دیوبندی مکتب فکر کا پاکستان میں مشہور ترین مدرسہ ہے ،جسکے مہتتم مولوی مفتی نعیم ہیں ،ان کی جانب سے ایک ایسا فتویٰ جو جامعہ کی سرکاری ویب سائیٹ پر دیکھا جاسکتا ہے جو موصوف کے بغض علی (ع) میں مبتلا ہونے کی واضح دلیل ہے یہی وجہ ہے خدا نے انکے چہرے کو  بے نور اور پھٹکار سے بھرپور بنادیا ہے۔

موصوف کے مدرسہ کے دارلافتویٰ  نے تاریخ کی سب سے مستند ترین حقیقت کو صرف دشمنی علی ابن ابی طالب علیہ سلام میں ٹھکرادیا ،کہتے ہیں کہ حضرت علی (ع) کی ولادت خانہ کعبہ نہیں ہوئی بلکہ شعب ابی طالب میں ہوئی، یہ فتویٰ ایک سوال کے جواب میں دیا گیا جس میں ساحل  نے سوال کیا کہ ! کیا حضرت علی (ع) خانہ کعبہ میں پیدا ہوئے؟ ، تو جواب میں مفتی نعیم کی ناصبی ٹیم کا کہنا تھا کہ” رائج قول کے مطابق سیدنا علی (ع) کی ولادت مکہ کی ایک وادی شعب ابی طالبؑ میں ہوئی” یعنی سرے سے ہی اس  مدرسہ کی تکفیری ٹیم  نے خانہ خدا میں ولادت امیر المومینن علیہ سلام کو رد کردیا، جبکہ خانہ کعبہ میں حضرت علی کی ولادت پر سب محقیقن متفق ہیں ، پتہ نہیں کون سے رائج قول کی یہ مفتی اینڈ کمپنی بات کررہی ہے۔

IMG 1483

اس کے برعکس شیعہ و سنی دنوں مسلمانوں کی مستندترین کتابیں، علماء، اور محققین کا اس بات پر متفقہ اجماع  ہے کہ امیرالمومینن علیہ سلام کی ولاد ت خانہ کعبہ  میں ہوئی۔اس ناصبی گروہ کے جواب میں چند تاریخ حوالہ جات درجہ ذیل ہیں۔

کتاب : زینت المحافل کے مصنف امام عبدالرحمن ابن عبدالسلام شافی جو آج سے 500 سال قبل گذرے ہیںاپنی کتاب کے صحفہ 659 پر لکھتے ہیں کہ: حضرت کی کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر ہوئی ، مزید تفصیل ذیل میں دی گئی تصویر میں ہے۔

zinat mahafil

اسی طرح مدارج النبوت میں شیخ عبدالحق محدث دہلوی  نے بھی حضرت علی کعبہ میں ولادت کا صحیح قرار دیا

Madri quran
اسکے علاوہ بھی بہت سے تاریخ حوالے موجود ہیں ،لیکن ہمارا مقصد صرف مفتی نعیم اینڈ کمپنی کو بے نقاب کرنا تھا کہ یہ ہی وہ گروہ ہے جو ناصبی اور بغض علی(ع) میں گرفتار بیمار گروہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button