پاکستان

گلگت : ایم ڈبلیو ایم کا رکن اسمبلی کاچو امتیاز کو انتخابی وفاداری تبدیل کرنے پر شوز کا نوٹس جاری

شیعیت نیوز: مجلس وحدت المسلمین پاکستان کہ رکن شوری عالی و سیکریٹری جنرل بلتستان آغا سید علی رضوی نے جی بی کونسل کہ انتخابات میں مجلس وحدت المسلمین کہ اسکردو حلقہ ۲ سے تعلق رکھنے والے رکن جی بی اسمبلی کاچو امتیاز کی جانب سے انتخابی وفاداری تبدیل کیے جانے کی اطلاعات پہ انکے خلاف فوری شوکاز نوٹس جاری کردیا ھے اور ا سکے تحت انکی تنظیمی اور اسمبلی کی رکنیت کو فوری طور پہ معطل کردی گئی ھے ،  کاچو امتیاز کو اپنی اس انتخابی وفاداری تبدیل کرنے پہ ۱۰ دن کہ اندر تسلی بخش جواب جمع کرانا ھوگا بصورت دیگر ان سے اسمبلی رکنیت سے استعفی بھی لیا جا سکتا ھے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں گلگت بلتستان میں ہونے والی کونسل انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کے رکن اسمبلی کاچو امتیاز پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی پالیسی کے خلاف اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button