پاکستان

کراچی: ریحان اکیڈمی انٹرنیشل کے تحت عالیشان جشن مرتضوی (ع) کا انعقاد

شیعیت نیوز: معروف شاعر اہلیبت علیہ سلام جناب ڈاکڑ ریحان اعظمی کےقائم کردہ ادارہ ریحان اکیڈمی کے زیر اہتمام عظیم الشان جشن مرتضوی ۱۶ اپریل مطابق ۸ رجب مرکزی امام بارگاہ جعفرطیار سوسائٹی میں منعقد کیا گیا جس میں دنیا بھرسمیت ملک بھر سے شعرائ کرام اور ادبیوں نے شرکت کی، طرحی جشن مرتضوی گذشتہ پانچ سالوں سے ریحان اکیڈمی انٹرنیشنل کی جانب سے کیا جارہا ہے، روان سال سا ل مشاعرے کامصرعہ طرح ’مدح ابوتراب سے فرصت نہیں ملی‘ تھا، اس مصرعہ پر دنیا بھر سے مدعو شدہ شعراٗ کرام نے اپنے کلام پیش کیئے۔

شیعیت نیوز کے نمائندے کے مطابق مولائے کائنات امیر المومنین علیہ سلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر منعقد ہونے والے اس بین الاقوامی طرز کے محفل مشاعرے میں ہندوستان، امریکا اور دیگر ممالک سمیت ملک بھر سے شعراٗ شریک تھے، جن میں مشہور ہندوستان سے آئے ہوئے بےتاب ہلوری اور نفیس ہلوری شامل تھے جنہوں نے اپنے مخصوص انداز میں کلام پیش کرکے محفل ولا میں جان ڈالی، علاوہ ازین پروفیسر سحر انصاری، علامہ شہنشاہ نقوی، علامہ عون نقوی، جناب مقدس کاظمی (اسلام آباد)  سمیت شخصیات نے بھی اس محفل میں شرکت کی۔

دوسری جانب امام بارگاہ سمیت پورے علاقے کو برقی قمقموں سے خوب صورت انداز میں سجایا گیا تھا جبکہ پوری رات شرکائے محفل کے لئے سبیل اور نذر مولا کا بھی اہتمام تھا۔

12983890_1702073696697268_6921648242000291470_o.jpg

12990931_10153879830480865_9159665208544174880_n.jpg

13001102_10153879830660865_7153968459503649048_n.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button