دنیا

‘ہندوستان،کشمیر سے متعلق قراردادوں پر عمل کرے، اوآئی سی

شیعیت نیوز:  اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے ہندوستان پر، جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد پر زور دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق استنبول میں او آئی سی کی حالیہ کانفرنس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے طاقت کے بے دریغ استعمال اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں آزادی کے لیے کشمیری عوام کی جدو جہد کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس جدو جہد کو دہشت گردی کے مترادف نہیں کہا جاسکتا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button