دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف امریکیوں کا مظاہرہ

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی عوام نے نیویارک شہر کے منتھن علاقے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کرکے انہیں نسل پرست قرار دیا اور ان کے خلاف نعرے بازی کی-اس رپورٹ کے مطابق گیارہ مظاہرین کو پولیس نے گرفتار بھی کرلیا –

ریپبلیکن کے صدارتی امیدوار ٹرمپ کی جانب سے، امریکہ اور میکسیکو کے درمیان حائل دیوار تعمیر کرنے، گیارہ ملین غیرقانونی پناہ گزینوں کو ملک سے نکالنے اور مسلمانوں کی امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کئے جانے جیسے موقف اپنانے کے اعلان پر، بڑے پیمانے پر لوگ اپنے غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں-

حال ہی میں امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق ترسٹھ فیصد امریکیوں کا کہنا ہے کہ ریپبلیکن کے حتمی امیدوار کی حیثیت سے ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخاب ہونے کی صورت میں وہ ٹرمپ کو ووٹ نہیں دیں گے-

واضح رہے کہ امریکہ میں صدارتی انتخابات رواں سال نومبر کے مہینے میں ہوں گے-

متعلقہ مضامین

Back to top button