مقالہ جات

لیلۃ الرغائب ،آرزوں کی رات

آج رات ماہِ رجب کی پہلی شبِ جمعہ هے
جسے احادیث میں آج رات٬ لیلۃ الرغائب یعنی آرزؤں کی رات کہا گیا هے.
آج رات کا آسان ترین اور مؤثرترین عمل ضرور انجام دیں
اور دوسروں کو بهی بتا کر ان کے ثواب و عمل میں شرکت کریں.
.
یہ رات سال میں ایک ہی بار آتی ہے اور بزرگان دین کا کہنا ہے کہ اس رات٬ غفلت نہ برتیں اور اس کو ضائع نہ کریں۔
.
اس رات کا سب سے آسان اور بہترین عمل:
دل سے سچی توبہ اور استغفار (لوگوں کے واجب الاداء حقوق کا حساب اور ادائیگی کا پختہ ارادہ)٬ اور
حضرت ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) و آلِ محمد علیہم السلام پر بکثرت درود و صلوات پڑھے. (البتہ ترجمے پر توجہ کے ساتھ)
عارف کامل اور عرفان میں امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے استاد مرحوم میرزا جواد مَلِکی تبریزی فرماتے هیں: بہتر یہ ہے کہ جو بھی یہ حدیث سنتا (اور پڑھتا) ہے اس شب فرشتوں پر بہت صلوات بھیجے. (یعنی صلوات پڑھ کر فرشتوں کو هدیہ کرے)

صلوات و درود کا ترجمہ: اللهم صل علی محمد و آل محمد و عجل فرجهم
(الله کو حاضر و ناظر تصور کرتے هوئے کہیں) اللهم یعنی اے الله
محمد اور آل محمد پر اپنی خاص رحمتیں٬ محبتیں اور برکات نازل فرما.
اور انکے فرج (یعنی امام مہدی کے ظہور) کو نزدیک فرما.
.
.
اس رات کی فضیلت و اعمال کیا ہیں؟
جواب : لیلۃالرغائب: "رغائب” "رغیبۃ” کی جمع ہے اور اس سے مراد وہ چیزیں ہیں جو رغبت و تمایل کے قابل ہیں. نیز یہ اصطلاح عطائے فراوان اور بخشش بسیار کے معنی میں بھی استعمال ہوئی ہے۔ چنانچہ "لیلۃ الرغائب” کے پہلے معنی اس شب کے ہیں جس میں عبادت و بندگی کی طرف رغبت بہت زیادہ ہے. اللہ کے نیک اور شائستہ بندیے اس شب اللہ کے گھر کے دروازے پر پہنچ کر اللہ سے ارتباط اور معبود سے انس حاصل کرنے کے لئے بہت زیادہ رغبت رکھتے ہیں. یہ رات حقیقی محبوب سے دوستی اور توبہ کا بہترین موقعہ هے.

لیلۃ الرغائب کی عظمت اور قدر و قیمت دو عوامل کی بناء پر هے:
1۔ شب جمعہ بذات خود خاص قسم کی قدر و قیمت رکھتی ہے اور اس کی اپنی خصوصیات ہیں.
.
2- ماہ رجب المرجب حرام (یعنی باعظمت) مہینوں کا پہلا مہینہ ہے. رجب المرجب کا مہینہ اللہ کا مہینہ ہے اور دعاء، استغفار اور رحمت الہی کے نزول کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اللہ کی رحمت کی بارش مسلسل جاری رہتی ہے۔ اسی وجہ سے اس مہینے کو "رجب الاصب” بھی کہتے ہیں. پس لیلۃ الرغائب نے در حقیقت شب جمعہ اور ماہِ رجب دونوں کی شرافت اور قدر و قیمت کو اپنے آپ میں سمیٹ لیا ہے.
.
کچھ اهم اور مؤثر ترین اعمال:
1. جو افراد مناسب رشتہ ملنے کی دعا چاہتے ہیں
جو افراد اولاد صالح کی دعا چاہتے ہیں
جو افراد اپنی اولاد کی هدایت کی دعا چاہتے ہیں
جو افراد قرض ادا هونے کی دعا چاہتے ہیں
جو افراد بیمار کی شفا چاہتے ہیں
یا اور کسی بهی قسم کی پریشانی رکهتے ہیں
آج رات نماز جعفر طیار ضرور انجام دیں جس کا طریقہ مفاتیح الجنان میں روز جمعہ کے اعمال میں درج هے.
.
2. آج رات صدقہ ضرور دیں
اور ممکن هو تو نارمل سے کچھ زیادہ صدقہ نکالیں
اور ممکن هو تو آج رات هی کسی غریب همسائیے کو دیکر کہیں کہ کسی شخص نے آپ کیلئے یہ هدیہ بهیجا هے اور دعا کی التماس کی هے.
یہ نہایت مؤثر عمل هے جس کی خوشی بہت جلد آپ کو مل جائیگی. کیونکہ الله فرماتا هے تم میرے کسی بندے کی مشکل دور کرو تا کہ میں تمہاری مشکل دور کروں.
.
.
اهم ترین آرزوئیں کونسی ہیں؟
کونسی دعائیں مانگی جائیں؟
جواب: اهم ترین آرزو کہ جس سے دیگر دعاؤں کو بهی طاقتِ پرواز ملتی هے
مالکِ هستی خداوندِ ذوالجلال کے قرب و وصال کی آرزو هے
اور اس کے بعد ظہورِ امام مہدی عج کی آرزو هے.
الله کو دعاؤں میں خودغرضی پسند نہیں لہذا اپنے تمام رشتہ داروں٬ دوستوں اور حق رکهنے والوں کیلئے دعا کریں.
گمراہانِ قوم کیلئے بهی دردِ دل کیساتھ مخصوصی دعا کریں
کہ خدا انہیں عقل دے تاکہ یہ گناہ کرکے اپنے ساتھ یہ قوم کا بهی بیڑا غرق نہ کریں.
اور سب سے آخر میں اپنے لئے دعا.
.

متعلقہ مضامین

Back to top button