پاکستان

’را‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث: آرمی چیف

شیعیت نیوز: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ کچھ بین الاقوامی ایجنسیاں بالخصوص ہندوستانی خفیہ ایجنسی ‘را’ پاک چین اقتصادی راہدای منصوبے کے خلاف ہیں۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ضرب عضب صرف ایک آپریشن نہیں، پورا نظریہ ہے اور اس کا مقصد شدت پسندی، دہشت گردی اور کرپشن سنڈیکیٹ کا خاتمہ کرنا ہے۔

گوادر میں امن و ترقی کے موضوع پر سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ’را‘ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے میں ملوث ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں بدامنی کی اجازت نہیں دی جائے گی، بین الاقوامی برادری دہشت گردوں کی بیرونی مدد روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

آرمی چیف نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے،انہوں نے خوشخبری سنائی کہ بلوچستان میں اس سال کے آخر تک 870 کلومیٹر روڈ مکمل کر لیا جائے گا اور اس سال کارگو چین سے گوادر اور آگے جانا شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button