مقبوضہ فلسطین

فلسطینی تنظیموں کی جانب سے فتحی زیدان کے قتل کی مذمت

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں تحریک حماس کے نمائندے احمد عبدالھادی نے لبنان کے "المیہ و میہ” کیمپ میں تحریک فتح کے رہنما فتحی زیدان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قتل کا مقصد صیہونی حکومت کے اہداف پورا کرنا ہے-

فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی کے اہم رہنما ابوعماد الرفاعی نے بھی لبنان میں فتحی زیدان کے قتل پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قتل ، فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں کے امن و استحکام کو درہم برہم کرنا ، ان میں فتنہ و فساد برپا کرنا اور فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی کے مسئلے کو سرے سے ختم کرنا ہے-

ابوعماد الرفاعی نے دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد پر تاکید کی ہے-

نامعلوم افراد نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں "المیہ و میہ” مہاجر کیمپ میں ایک کار بم دھماکا کرکے تحریک فتح کے اہم رہنما فتحی زیدان کو شہید کر دیا-

متعلقہ مضامین

Back to top button