مشرق وسطی

شام کے صدر نے فیڈرل نظام حکومت کی تجویزمسترد کردی

دمشق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق روسی اراکین پارلیمنٹ کے وفد کے سربراہ الیکزنڈر یوشچنکوف نے صدر بشار اسد سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ بشار اسد نے اپنے ملک کے لئے فیڈرل سیسٹم کی مخالفت کی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فیڈرل نظام حکومت نہ صرف یہ کہ شام کی توانائیوں کی تقویت نہیں کرسکے گا بلکہ اس ملک کو تباہ کردے گا۔

الیکزنڈر یوشچنکوف نے کہا کہ صدر بشار اسد کا کہنا ہے کہ شام کے عوام بھی یہی سمجھتے ہیں کہ فیڈرل نظام حکومت ان کے ملک کو تباہی کی طرف لے جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بشار اسد کا کہنا ہے کہ ملک کےآئین کوصرف اقلیت یا اکثریت کا ہی نہیں بلکہ تمام طبقات کا محافظ ہونا چاہئے۔

قابل ذکر ہے کہ فیڈرل نظام حکومت، شام کے مخالفین کی پیش کردہ تجاویز میں شامل ہے جس کو دمشق حکومت نے مسترد کردیا ہے۔ حکومت شام اس تجویز کو ملک کی ارضی سالمیت اور آئین کے منافی سمجھتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button