صہیونی لابی ہیلری کلنٹن کو وائٹ ہاوس میں پہچانے کے لئے کروڑوں ڈالڑ خرچ کررہی ہے
شیعیت نیوز: تہران یونیورسٹی کے ایک مشہورپروفیسر کے مطابق ہیلری کلنٹن صیہونی خیموں میں شامل ہے اوروہ ان کی پسندیدہ صدارتی امیدوار ہے ۔
کیواین اےکےساتھ ایک ٹیلی فونک انٹریو میں تہران یونیورسٹی میں سیاسیات کے پروفیسر ’’فوادایزدی ‘‘نےکہاکہ ہیلری کلنٹن صیہونی خیموں میں شامل ہے اوروہ ان کی پسندیدہ صدارتی امیدوار ہے ۔
انہوں نےکہاکہ ہیلری کلنٹن کو امریکی قدامت پسندوں کی ہمہ گیر حمایت حاصل ہے اوروہ صیہونی رژیم کی پالیسیوں کیلئے کلنٹن کو بہترین آپشن سمجھتے ہیں ۔
امریکی ممکنہ صدارتی امیدوار برینی سینڈرس سے متعلق ایرانی ماہر نےکہاکہ انہوں نے اگرچہ کئی دفعہ صیہونی رژیم کی پالیسیوں کی مذمت کی ہے تاہم اگرسینڈرس کے ہاتھوں میں امریکی صدرات کی بھاگ دوڑ آتی ہے پھروہ اسرائیل پر کسی بھی طرح کی تنقید سے پرہیز کریں گے ۔
انہوں نےکہاکہ واشنگٹن انتظامیہ اسرائیل کی تنقید کو ہرگز برداشت نہیں کرتے اوران ہی وجوہات کی بناپر امریکہ کا صدرکوئی بھی ہووہ اسرائیل کی غاصب حکومت کے تئیں اپنی پالیسی تبدیل نہیں کریں گے ۔
انہوں نے اسرائیلی وامریکی حکومت کے درمیان اختلافات کو مستردکرتے ہوئے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی تعلقات قائم رہیں گے ۔
یادرہےکہ صیہونی نواز امریکی ممکنہ صدارتی امیدوارہیلری کلنٹن نے بارہااسرائیلی لابی کو خوش کرنے کیلئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی بات کہیں ہے ۔
ہیلری کلنٹن کو امریکہ میں سرگرم صیہونی لابی کی بھرپور حمایت حاصل ہے اوروہ کلنٹن کووائٹ ہاوس تک پہنچانے کیلئے کروڑوں ڈالر خرچ کررہے ہیں ۔