پاکستان

سرگودھا میں پولیس کی کاروائی، تین خواتین دہشتگرد گرفتار

 شیعیت نیوز: صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرکے 3 خواتین دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کی ٹیم نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سرگودھا کے بائی پاس سیم نالہ لاہور روڈ پر کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دو مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس پر پولیس نے بھی جوابی فائرنگ کی، تاہم ملزمان پولیس کی جوابی کارروائی کے باوجود فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

570b3936a466d.jpg

پولیس نے چھاپے کے دوران تین خواتین دہشت گردوں اسماء جبین، خولہ مختار اور عبیرہ کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گرد خواتین کے قبضے سے دو خود کش جیکٹس اور تین دستی بم بھی برآمد کیے گئے۔

تفتیش کے دوران خواتین دہشت گردوں نے فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کی مختار احمد اور عمر مختار کے نام سے شناخت کی۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button