پاکستان

علامہ راجہ ناصرعباس آئندہ تین سال کیلئے ایک بار پھر ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری جنرل منتخب

شیعیت نیوز: علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کوبھاری اکثریت سے تیسری مرتبہ برائے (سال19-2016)کیلئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی جنرل سیکرٹری (سربراہ) منتخب کر لیا گیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل کے انتخاب کے لیے ملک بھر کے 80 سے زائد اضلاع ، پانچوں صوبوں بشمول آزاد کشمیر اور مرکزی کابینہ سےتعلق رکھنے والے  اراکین مرکزی شوریٰ نے انتخابی عمل میں حصہ لیا۔رائے شماری جامع امام الصادقؑ میں ہوئی،جنرل سیکرٹری کی نشست کے لیے علامہ ناصر عباس جعفری کے مد مقابل انتخابی مقابلے میں  علامہ امین شہیدی اور علامہ احمد اقبال رضوی شامل  تھے ۔نتائج کا اعلان شوری عالی کے چیئرمین علامہ شیخ صلاح الدین نے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button