پاکستان

پنجاب میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا فیصلہ

شیعیت نیوز: جوائنٹ کوآرڈینشن کمیٹی نے پنجاب میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور میں جوائنٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں عسکری اور سول حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں آرمی، سی ٹی ڈی، رینجرز اور پولیس دہشتگردوں اور ان کے معاونین کے خلاف مشترکہ کارروائی کو جاری رکھیں گے۔ فورسز کو مختلف ٹارگٹس پر آپریشن کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائیگا اور اہداف کو حاصل کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا جائیگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موثر آپریشن کیلئے مربوط سکیورٹی طریقہ کار کے نظام کو بھی فعال بنا دیا گیا ہے، یہ نظام ڈویژن اور ضلع کی سطح پر کام کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button