پاکستان

وزیر اعلیٰ پولیس ہیڈکوارٹر میں شیعہ مسجد کی تعمیر میں روکاو ٹ ڈالنے والوں کا نوٹس لیں، ناظر تقوی

شیعیت نیوز: شیعہ علماءکونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں مکتبِ تشیع سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے گھر والوں کی کثیر تعداد موجود ہونے کے باوجود انھیں مسجد کی سہولت سے محروم کرنا تشیع کے ساتھ سراسر زیادتی ہے جہاں اور مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی عبادت گاہیں موجود ہیں وہاں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی مسجد بنانے کی فوری اجازت دی جائے۔ مسجد نہ ہونے کے سبب لوگوں کو نمازِ پنجگانہ ، نمازِ عیدین اور نمازِ میّت پڑھنے میں ،بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم نہ ملنے کے سبب شدید مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ہم وزیرِ اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور آئی جی سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر کے ہیڈ کوارٹر میں مناسب جگہ پر شیعہ مسجد تعمیر کرائی جائے۔ کچھ پولیس افسران تعصب کی بناءپر مسجد کی تعمیر میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں اگر سیکورٹی فورسز کے اداروں میں اس طرح کی روش ڈالی گئی تو یہ نقصان کا باعث ہے۔ لہٰذا تمام تعصوبات سے بالا تر ہو کر شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے پولیس ملازمین کے لیئے جلد از جلد مسجد تعمیر کروائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button