سعودی عرب

سعودی عرب نے یمن کے مفرور حکام کے پہلے گروپ کو ملک سے نکال دیا ہے۔

سعودی عرب نے مالی بحران کی وجہ سے یمن کے وزرائے پیٹرولیم، توانائی اور منصوبہ بندی اور صوبہ مآرب کے کٹھ پتلی گورنر سمیت مفرور کابینہ کے کئی وزیروں کو سعودی عرب سے نکال دیا ہے۔

آل سعود نے اس سے قبل یمن کے مفرور سابق صدر عبد ربہ منصور ہادی سے کہا تھا کہ وہ اور یمن کے دیگر مفرور حکام سعودی عرب سے نکل جائیں۔

دوسری جانب اخبار رائے الیوم کے چیف ایڈیٹر عبدالباری عطوان نے بھی کہا ہے کہ سعودی عرب جانے والے یمن کے بہت سے مفرور حکام اور زرخرید ایجنٹ، سعودیوں کے برے سلوک سے تنگ آ چکے ہیں اور وہ دوسرے ملکوں میں پناہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button