ایران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تیز رفتار جنگی کشتیوں کی بڑے پیمانے پر تیاری

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے کہا ہے کہ سپاہ پاسداران کی تیز رفتار جنگی کشتیوں Fast attack craft کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل علی فدوی نے اتوار کے روز تہران میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ سپاہ پاسداران نے گزشتہ سال بڑے پیمانے پر تیز رفتار جنگی کشتیاں تیار کی تھیں، کہا کہ سپاہ پاسداران رواں سال کے دوران بھی ان جنگی کشتیوں کی رفتار میں اضافہ کرنا چاہتی ہے کہ جن کی رفتار گزشتہ سال اسی ناٹ فی گھنٹہ تھی۔ ایڈمرل علی فدوی نے امریکہ کو علاقے کی بدامنی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر امریکی اپنی مہم جوئیوں کو ترک کر دیں تو علاقے میں کوئی مشکل اور بدامنی نہیں پائی جائے گی۔

انھوں نے مزید کہا کہ خلیج فارس میں امریکیوں کی گرفتاری اور رہائی کے واقعہ کے بعد ایسا کوئی بھی واقعہ پیش نہیں آیا ہے کہ جو ایران سے متعلق ہو اور علاقے میں بدامنی پیدا کرے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button