دنیا

سعودی عرب بھارت کو سیکورٹی اتحاد کا حصہ بنانا چاہتا ہے، سعودی صحافی فہیم الحمید

شیعیت نیوز: بھارت کے روزنامہ انڈین ایکپریس نے بھارتی وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے لکھی گئی اپنی اسٹوری میں سعودی عرب کے جدہ بیس اوکاز اخبار کے ایڈیٹر فہیم الحمید کے حوالے سے نقل کیا کہ سعودی عرب بھارت کو سیکورٹی اتحاد کا حصہ بنانا چاہتا ہے۔

شیعیت نیوز کی مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق سعودی اخبار کے ایڈیٹر نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت کے کسی بھی سرکاری عہدیدار کا یہ پہلا سعودی عرب کا دورہ ہے، بی جے پی کی تاریخ میں مسلمانوں سے تعلقات اچھے نہیں رہےاب دیکھانا یہ ہے کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ بی جے پی حکومت کے رویہ کے حوالے سے آل سعود کیا بات کرتے ہیں اور موودی اسکا کیا جواب دیں گے۔

 فہیم الحمید نے کہاکہ بی جے پی نے ہمیشہ سے عرب معمالات میں اسرائیلی موقف کی حمایتی کی ہے،لہذا اس دورے کے دوران بھی نریندر موودی اسرائیلی موقف کا تحفظ کریں گے، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب چاہتا ہے بھارت ایران کے عرب ممالک میں فرقہ وارانہ کردار پر اپنا ردعمل ظاہر کرے،اسی لئے ریاض کی کوشیش ہوگی کہ وہ بھارت کو دہشتگردی کےخلاف بنائے گئے سیکورٹی اتحاد میں شامل کرنے پر راضی کرے،دیکھنا ہوگا کہ نریندر موودی یمن سعودی عرب جنگ کو سپورٹ کریں گے؟ سعودی صحافی فہیم الحمید نے کہا کہ یہ وہ اہم معمالات ہیں جن پر اس دورے کے دوران گفتگو کی جائے گی۔

IndianJournalist.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button