دنیا

برطانیہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کا نیٹ ورک پکڑا گیا،مولویوں کے خلاف تحقیقات شروع

شیعیت نیوز: اسکاٹ لینڈ پولیس نے گلاسکو میں قائم دیوبندی مسجد کے پیش امام کے پاکستان میں موجود کالعد م تنظیموں خصوصاً کالعدم اہلسنت و الجماعت (سپاہ صحابہ) سے رابطوں کا انکشاف ہونے پر تحقیقات  شروع کردی ہیں۔

بی بی سی نیوز کے مطابق اسکا ٹ لینڈ پولیس کی جانب سے تحقیقات میں اس مسجد کے پیش امام کے پاکستان میں دہشتگردوں سے قریبی رابطوںاور انکوفنڈ مہیا کرنے کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ مسجد کے پیش امام چوہدری صابر علیکے پاکستان میں کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ سے تعلقات ہیں اور وہ انہیں فنڈ مہیا کرتا ہے ، جبکہ پول وارتھ میں قائم ایک اور  دیوبندی مسجد کے پیش امام عبدالحفیظ حامد کے بھی اسی گروپ سے تعلقات ہیں ۔

_89010718_thomasnugent.jpg

بی بی سی نیوز نے کہا کہ اس حوالے سے ٹھوس شواہد موجود ہیں کہ یہ دونوں مولوی صاحبان پاکستان میںموجود کالعدم تنظیم کے ساتھ رابط میں ہیں، جبکہ کئی بار کالعدم تنظیم کا سربراہ اعظم طارق و دیگر ان کی دعوت پر برطانیہ کا چکر لگا چکےہیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ شیعہ مخالف تنظیم ہے جو 1980 میں پاکستان کے علاقہ جھنگ میں بنائی گئی، اس تنظیم کا ایک اور مسلح گروہ ہے جسکا نام لشکر جھنگوی ہےجس نے پاکستان میں موجود شیعہ مسلمانوں پر مختلف حملوں کی ذمہ داری بھی قبول کی ہے، جبکہ اس تنظیم کے القائدہ اور طالبان جیسی دہشتگرد جماعتوں سے بھی قریبی تعلقا ت ہیں۔

برطانیہ کے سرکاری دستاویز ظاہر کرتے ہیں کہ اس تنظیم کا مقصد پُرتشد د کاروائیوں کے ذریعہ اپنی دیوبندی شریعت کا نفاذ کرکےپاکستان کو تکفیری دیوبندی اسٹیٹ میں تبدیل کرنا ہے، جبکہ دوسرا ہدف شیعہ مسلمانوں اور دیگر جو انکے مسلک سے تعلق نہیں رکھتے انہیں کافر قرار دیکر انکے حقوق سلب کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مولوی صابر علی گلاسکو کی مرکزی دیوبندی مسجد کا پیش امام اور سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی کا ممبر ہے، جبکہ تحقیقاتی اداروں کے مطابق چوہدری صابر علی اسکاٹ لینڈ میں کالعدم سپاہ صحابہ کا صدر انکشاف صدر ہے۔
 
رپورٹ میں کہا گیا کہ ۲۰۰۳ میں گلاسکو کی مسجد میں صابر علی نے کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد سربراہ کی یاد میں ایک تقریب بھی منعقد کروائی تھی ،جس میں اس نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا اعظم طارق نے مسلمانوں کے دل جیتے اور کافروں کو قتل کیا۔

دوسری جانب حافظ عبدالحفیظ حامد ایڈنبرگ میں قائم مسجد تعلیم قرآن کا بانی ہےجو پول ورتھ مسجد بھی کہلاتی ہے،دستاویز کے مطابق عبدالحفیظ حامد بھی برطانیہ میں کالعدم سپاہ صحابہ کو سربراہ شمار کیا جاتا ہے، جنوری ۲۰۰۴ میں  عبدالحفیظ حامد نے کالعدم تنظیم کے رسالہ خلافت راشدہ میں اپنے انٹرویو میں کہا کہ ہمیں سپاہ صحابہ کو دوبارہ بحال کرنے کے لئے کوشیشوں کو تیز کرنا چاہیے،تاکہ ہم اپنے مقصد تک جلد ی پہنچ سکیں، سپاہ صحابہ پاکستان میں اسلام (تکفیری  اسلام) کی بالادستی چاہتی ہے۔

رپورٹ کے آخر میں کہا گیا کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں دیوبند مکتب فکر کی ایک جماعت ہے ، جبکہ دیوبند ’اسلام ‘ میںشدت پسند مکتب فکر ہے جسکے پیروکار کالعد م سپاہ صحابہ، طالبان اور لشکر جھنگوی جیسی تشدد پسند اور تکفیری تنظیمیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button