عراق

مقتدی صدرکا عراق کی نئی کابینہ کا خیر مقدم

عراق کے ممتاز شیعہ رہنما مقتدی صدر نے عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کی جانب سے پارلیمنٹ میں کابینہ کے نئے وزراء کی فہرست پیش کرنے  کا خیر مقدم کیا ہے۔ مقتدی صدر نے کہا کہ عراقی وزیر اعظم نے اصلاحات کے سلسلے میں اہم اور شجاعانہ  قدم اٹھایا ہے اور ہم وزیر اعظم کے اس اقدام کی بھر پور حمایت کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ عراق کے وزیر اعظم حیدرالعبادی نے نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست عراقی پارلیمنٹ میں پیش کردی ہے۔عراقی وزیر اعظم نے وزراء کے قلمدانوں اور ان کے ناموں کا بھی اعلان کردیا ہے ۔ اس فہرست کے مطابق عراق کے وزیر داخلہ محمد سالم الغبان اور دفاع خالد العبیدی کے علاوہ تمام وزراء کو تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ وزير خارجہ ابراہیم جعفری کی جگہ شریف علی  کو نئے وزير خارجہ  کے عہدے کے لئے پیش کیا گیا ہے۔ ادھر عراق کے ممتاز روحانی رہنما مقتدی صدر نے عراق کی نئی کابینہ کے وزراء کے نام پیش کئے جانے کے بعد اپنا احتجاج خۃم کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button