دنیا

ایران نے کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی، روس

روس کے نائب وزیر خارجہ گنادی گاتیلوف نے ایتارتاس خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، ایران کے خلاف پابندیوں کو ناقابل قبول سمجھتا ہے اور میزائلی تجربات کے بہانے ایران کے خلاف پابندیوں کی کوئی بھی بات نہیں اٹھائی جانی چاہئے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ روس نے ایران کے خلاف پابندیوں کی مخالفت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ماسکو کے موقف کا صراحت کے ساتھ اعلان کر دیا ہے، کہا کہ ایران نے میزائلوں کے تجربات کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کسی بھی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران نے جس قسم کے میزائلوں کے تجربات کئے ان کے تجربات پر کسی بھی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ اور بعض مغربی ملکوں نے حال ہی میں مختلف قسم کے بے بنیاد دعوؤں کے بہانے ایران کے میزائلی تجربات کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button