ایران
شام کے شہر تدمر کی آزادی پر ایران کے وزیر خارجہ کی مبارک باد
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے شامی ہم منصب ولید المعلم کے نام ایک پیغام میں شام کے تاریخی شہر تدمر کی آزادی پر، جسے شہر پالمیرا کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، مبارک باد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دمشق کی حکومت، شام کے قومی اتحاد اور ارضی سالمیت کا تحفظ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف مہم جاری رکھے گی اور ملک میں سیاسی عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے علاقے میں دہشت گردی کا دائرہ پھیلنے کی روک تھام کرے گی۔
واضح رہے کہ شام کی فوج اور عوامی رضاکار دستوں نے چند روز کی شدید جھڑپوں کے بعد اتوار کے روز اپنے ملک کے تاریخی شہر پالمیرا یا تدمر کو دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرا لیا۔ اس شہر پر دہشت گردوں نے گذشتہ سال مئی کے مہینے میں قبضہ کر لیا تھا۔