پاکستان

فدائی حملہ جائز ہے، یہ ہمار ا فتویٰ نہیں، مفتی نعیم کی تردید

شیعیت نیوز: دالعلوم دیوبند کے مہتمم مولوی مفتی نعیم نے ایک بیان میں کہا کہ سوشل میڈیا پر دارلعلوم دیوبند کے نام سے پھیلائے جانے والا فتویٰ جھوٹا ہے کہ جس میں فدائی حملوں کو جائز قرار دیا گیا ہے۔

مفتی نعیم نے کہا کہ ملحدوں کی جانب سے دالعلوم دیوبند کے لیٹر ہیڈ کا استعمال کرکے جھوٹا فتویٰ پھیلایا گیا ہے جس میں لاہور حملے کو جائز قرار دیا ہے، اس فتویٰ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور یہ جھوٹا ہے۔

مولانا مفتی نعیم صاحب نے اپنے مدرسہ کے نام سے منصوب جھوٹے فتویٰ کی فوراً مذمت جاری کردیا تاہم اس مذمتی بیان میں انہوں نے ان خودکش حملوں کے حرام ہونے یا ناجائزہونے کے حوالے سے کوئی بھی بات نہیں کی گئی جس سے ایک بار پھرابہام پیدا ہوتا ہے کہ دالعلوم دیوبند اسلام کے نام پر کی جانے والی دہشتگردی اور خودکش حملوں کو جائز جانتا ہے، یہ انکی منافقت کا منہ بولتا ثبوت ہے، اُسی طرح جس طرح انکے مکتب کے ہم فکر جنا ب مفتی طارق جمیل صاحب قبلہ نے اپنے پیٹی بھائی جنید جمشید کی اسلام آباد ائیر پورٹ پر کٹائی کے بعد تین منٹ کی تبلیغی ویڈیو تو جاری کردی لیکن پاکستان  کے معصوم ۷۰ شہریوں کے قتل عام پر طالبان دہشتگردوں کی مذمت میں لفظ تک نا بولا۔

12890885_597918003699842_2762572786046454163_o.jpg

متعلقہ مضامین

Back to top button