پاکستان

لاہور: سانحہ اقبال پارک کے زخمیوں کی عیادت کے لئے ایم ڈبلیو ایم وفدکا جناح اسپتال کا دورہ

شیعیت نیوز: سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پرمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کی قیادت میں وفد کا جناح ہسپتال لاہور کا دورہ،گلشن اقبال دھماکے میں زخمی ہونے والے شہریوں کی عیادت اور میڈیا سے گفتگو،وفد میں مسئول معاون امور سیاسیات آصف رضا ایڈوکیٹ،سیکرٹری سیاسیات لاہور ڈویژن سید حسین زیدی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل لاہور رانا ماجد علی،سیکرٹری یوتھ ونگ لاہور آغا نقی مہدی،شیخ عمران علی ودیگر رہنما شامل تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال کامرانی کا کہنا تھا کہ لاہور میں معصوم بچوں،خواتین اور نہتے شہریوں پر شب خون مارنے والوں کا اسلام سے تو کیا انسانیت سے کوئی تعلق نہیں،ہم ان مجروحین اور شہداء کے خانوادگان کے درد کو سمجھ سکتے ہیں کیونکہ گذشتہ کئی سالوں سے ہم اپنے چوبیس ہزار سے زائد پیاروں کو وطن دشمنوں کے ہاتھوں کھو چکے ہیں،طالبان اور دہشت گردوں کیخلاف روز اول سے آپریشن کا مطالبہ ہمارا تھا،لیکن مفاد پرست سیاست دانوں کی غفلت نے ساٹھ ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ان درندوں کے ہاتھوں شہید کروادیے،انہوں نے کہاکہ  میڈیا کے دوست اس بات کی گواہی دیں گے ہم نے پنجاب میں ان کی کمین گاہوں خصوصاََ جنوبی پنجاب میں ان کی صف بندیوں پر چیختے چلاتے رہے لیکن حکمرانوں کی کانوں پر جوں تک نہیں رینگی،آج درجنوں معصوم جانوں کے ضیاع کے بعد آپریشن کا اعلان کیا گیا،کیا ہمیں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کے لئے ہر دفعہ سینکڑوں جانوں کی قربانی دینی ہونگے،پنجاب میں ان دہشت گردوں کے سہولت کار اور سرپرست آزادی سے اپنے گھناونے سازشوں میں مصروف ہیں اور ان درندوں کے ہمدرد حکومتی صفوں میں بھی موجود ہیں،بلاتفریق آپریشن کے بغیر اس ناسور سے چھٹکارا ممکن نہیں،پوری دنیا میں دہشت گردی اور بربریت کے پیچھے کار فرما تکفیر ی قوتوں کے اصل سرپرست ہمارے ازلی دشمن بھارت،اسرائیل اور امریکہ ہے،جو آج پاکستان کی سلامتی کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ہمیں ایک قوم بن کر ان ظالم درندوں کیخلاف میدان میں حاضر رہنا ہوگا ،اور اس مٹھی بھر تکفیری سوچ  کو شکست دے کر قائد اور اقبال کے پاکستان کو پھر سے امن محبت کا گہوارا بنا نا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button