عراق

بغداد میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مغرب میں عراقی فوج کی کارروائی میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بغداد کی آپریشنل کمان نے اعلان کیا ہے کہ بغداد کے مغرب میں واقع مختلف علاقوں منجملہ کرمہ، بوشجل اور ناظم التقسیم میں کارروائی کر کے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی متعدد گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔ بغداد کے مغرب میں ہی الحراریات اور عود الشکر نامی علاقوں میں بھی آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔ ایک اور خبر یہ ہے کہ عراق کے عوامی رضاکار سیکورٹی دستوں نے شمال مغربی فلوجہ میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے الصقلاویہ کے علاقے سے تمام دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔ اس علاقے کی آزادی کے ساتھ ہی شہر فلوجہ کے جنوبی مضافاتی علاقوں سے اس شہر کے مغربی علاقوں کے ساتھ ملنے والے دہشت گردوں کے تمام راستے منقطع ہو گئے ہیں۔ اس وقت ان علاقوں سے بارودی سرنگوں کا صفایا کیا جا رہا ہے جو دہشت گردوں نے بچھا رکھی ہیں۔ ادھر عراقی فوج، عوامی رضاکاروں اور اہلسنت قبائلی جوانوں نے ہیت کے مضافاتی علاقوں میں پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اس شہر سے قریب ہونے کے ساتھ کبیسہ کے علاقے میں ٹھکانے اور پوزیشنیں مضبوط کر لی ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی عراق کے صوبے الانبار میں واقع شہر کبیسہ کو عراقی فوج نے جمعے کے روز دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button