مقبوضہ فلسطین

غرب اردن میں فلسطینیوں پر صیہونی فوجیوں کے حملے جاری

صیہونی فوجیوں نے دریائے اردن کے مختلف علاقوں پر دھاوا بول کر کم از کم پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔

شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی رات پانچ فلسطینی نوجوانوں کو مقبوضہ قدس کے الصوانہ محلے سے صیہونی کالونی بیت اوروت پر حملہ کرنے کی کوشش کے بہانے گرفتار کر لیا۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صیہونی دیوار کی تعمیر کے خلاف ہفتہ وار پرامن مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر حملہ کیا اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغے جس سے دسیوں فلسطینی زخمی ہو گئے۔

صیہونی فوجیوں نے اسی طرح غرب اردن کے شہر الخلیل میں ایک فلسطینی خاتون کو چاقو رکھنے کے بہانے گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے اکتوبر دو ہزار پندرہ سے انتفاضہ تحریک کے آغاز سے لے کر اب تک دو سو سے زائد فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید اوربہت سے فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button