’’را‘‘ ایجنٹ کی گرفتاری بڑے بڑے مدارس اور کالعدم تنظیموں کے نام سامنے آگئے
شیعیت نیوز: روزنامہ پاکستان کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے، بلوچستان میں گرفتار کئے گئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے ایک اعلیٰ افسربھوشن یادیو کے بعض انکشافات ایسے ہیں جن کو حالات کی نزاکت کے باعث فی الوقت میڈیا کو جاری نہیں کیا گیا ،تاہم حکومت پاکستان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں اتنا کہنے پر اتفاق کیا گیا کہ ’’ملزم پاکستان میں فرقہ ورانہ فسادات کی آگ بڑھانے میں مصروف تھا‘ انتہائی ذمہ دار ذرائع نے روزنامہ ’’پاکستان ‘‘کو اہم معلومات فراہم کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے افسر کل بھوشن یادیو ایک مدت سے بلوچستان ،کراچی ،اور پنجاب میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے میں مصروف تھا ،ملزم یادیو اس حوالے سے پاکستان کی فرقہ پرست کالعدم فرقہ پرست جماعت سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی، اور بعض دیو بندی بڑے مدارس کے ساتھ مسلسل رابطہ میں تھا،یہ’’ فرقہ پرست مذہبی جماعت ‘‘ بھوشن یادیو کے لئے مقامی سطح پر ’’اہم خدمات‘‘ سرانجام دیتی رہی ہے ،اور بلوچستان میں تخریبی سرگرمیوں کے لئے’’ افرادی قوت‘‘ جنوبی پنجاب، جھنگ، فاٹا، خیبر پختون خواہ سے لشکر جھنگوی،بی ایل اے ، اور سپاہ صحابہ فراھم کرتی رھی ھے،بلوچستان میں شیعہ کشی اور دو ھزار سے زیادہ شیعہ اور ہزارہ قبائل کے مظلوموں کے قتل عام میں سپاہ صحابہ، لشکر جھنگوی اور دیگر دھشت گردوں کو خلیجی عرب ریاستوں کے ساتھ بھارت بھی استعمال کرتا رھا، ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے جاری کردہ بیان میں یہ بات کہ ’’ملزم اقتصادی راہداری میں رکاوٹیں ڈالنے کے منصوبے پر عمل پیرا تھا‘‘ دراصل اسی مذہبی اور دھشت گرد کالعدم جماعت سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کی طرف اشارہ تھا جس کے تربیت یافتہ دھشت گردوں نے آرمی ہیڈ کوارٹر راولپنڈی، کامرہ بیس پشاور ائرپورٹ کراچی ائرپورٹ، سمیت سینکڑوں مقامات کو خودکش حملوں کا نشانہ بناکر لاتعداد معصوم بے گناھوں کو خون میں بھلا دیا تھا ، ذرائع کے مطابق اب یہ بات اظہر من اشمس ہو چکی ہے کہ پاکستان میں کونسی جماعت ’’را‘‘ کی آلہ کار بن کر ملک میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور ملک دشمن طاقتوں کی آلہ کار بن کے ملکی گیم چینجر منصوبے ’’پاک چین اقتصادی راہداری ‘‘کو ناکام بنانے کے حوالے سے سرگرم رہیں ہیں ،ایسی تنظیموں اور افراد کے خلاف ٹھوس شواہد ملنے کے بعد عسکری اداروں کو ’’فری ہینڈ ‘‘ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے’’ ملک گیر آپریشن ‘‘ کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کو مزید وسعت دیتے ہوئے سیکیورٹی اداروں نے ایک دو روز کے اندر ہی ’’آپریشن ‘‘ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق،سیکیورٹی اداروں نے ’’را‘‘ کے ایجنٹ افسر سے کی جانے والی تفتیش کے بعد ان فرقہ پرست دھشت گرد کالعدم جماعتوں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کرلیا ھے۔