پاکستان

زائرین کا تحفظ اولین ہے،اس پہ سیاست نہ کی جائے، آغا رضا

شیعیت نیوز: بلوچستان میں پولیو مہم جاری ہیں اور پولیو مہم کے دوران سیکورٹی فورسز کی ایک کثیر تعداد پولیو مہم سے وابستہ اسٹاف کی سیکورٹی کے لیے تعینات کی جاتی ہے  اس وجہ سے زائرین کی موومنٹ میں 3 دن کی تاخیر ہوئی ہے۔
 بلوچستان انتظامیہ نے مجلس وحدت المسلمین کہ رکن بلوچستان آغا رضا کو بتایا کہ سیکورٹی کہ سبب ۳ دن کی تاخیر کی گئی ھے تاکہ زائرین کو کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کہ واقعہ سے بچایا جاسکے ۔

 آغا رضا کا کہنا تھا کہ زائرین کا تحفظ اولین ہے،اس پہ سیاست نہ کی جائے ۔ بلوچستان حکومت ہرماہ دو تاریخوں ( ھر مہینہ کی ۱۵ اور ۳۰ تا ریخ ) کو کانوائے تحفظ فراہم کرتی ہے قافلہ سالار بھی انہی تاریخوں کی پابندی کریں تاکہ زائرین کو تحفظ کہ ساتھ مشکلات سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button