پاکستان

یوم شہادت دختر رسول (ص) پر ٹوئیٹر پر بھی عزاداری برپا کی گئی

شیعیت نیوز: ۳ جمادی الثانی بامناسبت یوم شہادت حضرت فاطمہ زہرا (س) کے سلسلے میں ٹوئیڑ صارفین نے دختر رسول کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے #فاطمہ_ جگر_ گوشہ _رسول کا ٹوئیٹر ٹرینڈ متعارف کروایا۔

شیعیت نیوز کے میڈیا واچ کے مطابق ٹوئیٹر پر ۳ جمادی الثانی سے کی شب سے شروع ہونے والا ٹرینڈ اگلے روز صبح تک برقرار رہا، اس ٹوئیٹر ٹرینڈ کو وحدت سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے متعارف کروایا گیا تھا۔

ٹوئیٹر صارفین نے جناب فاطمہ کے اقوام اور ان سے متعلق رسول اللہ (ص) سمیت دیگر تاریخی مواد جو حضر ت فاطمہ کی شان میں تھا اس ٹرینڈ کے ساتھ نشر کیا۔

trend2.jpg

اس مہم میں شیعہ و سنی دونوں مسلمانوں نے اپنی آئی ڈیز سے حضرت فاطمہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

UmerKhan.jpg

ایک صارف نے اپنی ٹوئیٹ کیا کہ "رسول اللہ کی شہادت کے صرف ۷۵ دن بعدانکی دختر کا مظلومیت کی حالت میں انتقال تاریخ میں سوالیہ نشان ہےــ”

 #فاطمہ_ جگر_ گوشہ _رسول کے ٹوئیٹر ٹرینڈ کے ساتھ تقریباً اکیس ہزار چار ٹویٹ کی گئیں

 

Trend.jpg

 

متعلقہ مضامین

Back to top button