پاکستان

کراچی سمیت ملک بھر میں یو م شہادت حضرت فاطمہ عقید ت و احترام سے منایا گیا

شیعیت نیوز: یوم شہادت دختر رسول (ص) حضرت فاطمہ بنت محمد کے سلسلے میں ملک بھر میں مجالس و جلوس کا اہتمام کیا گیا، جس عزاداروں نے شرکت کرکے رسول خدا (ص) کو انکی مظلوم بیٹی کی شہادت پر پرسہ پیش کیا گیا، کراچی میں ہیئت آئمہ مساجد کی جانب سے عزاخانہ زہرا  تا خراسان امام بارگاہ پا برہنہ جلوس کا اہتما م ہوا جس میں کثیر تعداد میں علماٗ کرام شریک تھے جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں بھی مجالس و جلو س عزا منعقد ہوئے

واضح رہے کہ  3 جمادی الثانی تاریخ کے اعتبار سے رسول اللہ (ص) کی اکلوتی دختر ، ہمسفر امیر المومنین ، مادرِ حسن و حسین  و خواتین جنت کی سردار حضرت فاطمہ زہرا(س) کا یوم شہادت ہے، آپ اُسی اس دنیا سے رخصت ہوئیں جس سال رسول اللہ (ص) کی رحلت ہوئی، روایات کے مطابق رسول (ص) کی شہادت کے صر ف ۷۵ دن بعد ہی آپ زخمی حالت میں اس دنیا سے رخصت ہوکر اپنے بابا سے ملاقات کے لئے تشریف لے گئیں، تاریخ کتب کا مطالعہ کرنےکے بعد معلوم ہوتا ہے آپ علیہ سلام پر ظلم و مصیبت کے پہاڑ امت کی طرف سے توڑے گئے، آپکے گھر پر ہجوم آگ لے کرآیا اور گھر کو آگ لگا جبکہ جلتا ہوا درواز دختر رسول (ص) پر گر ا جس سے آپکے بطن مطہر میں موجود حضرت محسن شہید ہوگئے اور آپ ؑ کی پسلیاں ٹوٹ گئیں، تاریخ روایاں کہتے ہیں در فاطمہ زہرا (ع) پر آنے والے ہجوم حضرت علی علیہ سلام سے زبردستی بیعت لینے آیا تھا اور چاہتا تھا کہ علی کو گرفتار کرکے دربار میں لے جایا جائے، اس موقع پر حرمت ولایت و امامت کے دفاع کے لئے دختر رسول میدان میں آئیں ولایت کا دفاع کیا،اسی لیے آپ ؑ کو پہلی شہیدہ ولایت بھی کہا جاتا ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button