سعودی عرب

سعودی عرب کی شام میں مداخلت کا سلسلہ جاری/بشار اسد کو ہٹانے پر تاکید

سعودی عرب کے ناتجربہ کار اور خام خیال وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام کے امور میں مداخلت کرتے ہوئے شام کے صدر بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بشار اسد کو اقتدار سے ہٹادیا جائے گا چاہیے اس کے لئے طاقت کا استعمال ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔ سعودی وزیر خارجہ نے یمن کے بحران کو اب مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے پر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی امن قائم کرنے کے سلسلے میں کوششںوں کی حمایت کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب ابھی تک یمن کے فراری اور مستعفی صدر کو اقتدار تک نہیں پہنچا سکا ہے  سعودی عرب میں بشار اسد کو اقتدار سے ہٹانے کی ہمت نہیں کیونکہ بشار اسد سعودی عرب کے صدر یا بادشاہ نہیں بلکہ وہ شامی عوام کے صدر ہیں اور شامی عوام ہی انھیں مسند  اقتدار میں  رکھ سکتے ہیں یا ہٹا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button