یمن

یمن: انصار اللہ کی جانب سے عوامی فیسٹول کا انعقاد،سعودی ظلم کا شکار ہزاروں عوام کی شرکت

شیعیت نیوز: یمن کے دارالحکومت صنعا میں انصاراللہ کے میڈیاسیل کی جانب سے ایک عوامی فیسٹول کا انعقاد کہ جس میں ’’سفاک قاتل اور بچوں کی ثابت قدمی ‘‘کے عنوان سے یمنی پروحشیانہ بمباری کے حوالے سے مختلف قسم کی فعالیات دیکھائی گئیں ۔اس فیسٹول میں ایک تصویرنمائش اور اسٹیج ڈرامے کے زریعے سے یمن میں سعودی امریکی اتحادیوں کی بمباری کے سبب یمنی عام عوام کی مشکلات خاص کر اس بمباری میں ابتک قریب چار ہزار سے زائد بچوں متاثرہ بچوں کی مشکلات کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ۔’’امریکہ یمنی عوام کا قاتل‘‘کے عنوان سے انصاراللہ کے میڈیا سیل  نے سعودی اتحادیوں کی  بے دریغ اور اندھادھند بمباری سے ہونے والی تباہی اور عام آدمی کی متاثرہ زندگی کے بعض گوشوں کو دنیا کے سامنے لانے کی کوشش کی ،وہ بھی ایک ایسے حالات میں کہ جب دنیا اس غریب ملک پرہونے والے چند ملکی ظلم کی جانب کم ہی متوجہ ہے ۔یمن پر سعودی اتحادیوں کی بمباری سے ایک اندازے کے مطابق 100 سے 200 سکول اور تعلیمی ادارے تباہ ہوچکے ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button