یمن

یمن کے دار الحکومت میں سید حسن نصر اللہ کی حمایت کا اعلان

یمن کے دار الحکومت صنعا میں منعقدہ پروگرام کے دوران حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کی بے مثال شجاعت کو سراہتے ہوئے سینکڑوں افراد نے حزب اللہ کے تئیں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے مرکزی دفتر نے اعلان کیا: تحریک انصار اللہ نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ کے شاندار کارناموں کی حمایت اور سعودی امریکی مجرمین کے جرائم سے برائت کی خاطر ’’ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل کے ساتھ اعلان وفاداری‘‘ کے زیر عنوان ایک پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔
سید حسن نصر اللہ کے ساتھ اعلان وفاداری  پر مبنی پروگرام آج صبح صنعا میں انصار اللہ کے ثقافتی مرکز میں منعقد ہوا۔
تحریک انصار اللہ نے اعلان کیا کہ سید حسن نصر اللہ ہمیشہ عرب کی مظلوم قوموں کے حامی رہے ہیں ہم دشمنوں اور آل سعود کے مزدوروں کی سازشوں کے خلاف احتجاج کرتے ہیں اور سید حسن نصر اللہ کے کارناموں کی قدردانی کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button