یمن

یمن کے رہائشی علاقوں پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے جاری

یمنی ذرائع کے مطابق بدھ کو الجوف کے رہا‏ئشی علاقوں پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں کم سے کم تین عام شہری شہید ہو گئے۔ سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح صوبہ البیضا اور تعز کے مختلف علاقوں پر بھی فضائی حملے کئے ہیں۔

دوسری طرف سعودی ذرائع نے ایک سعودی فوجی افسر سے سات یمنی مجاہدین کے تبادلے کی خبر دی ہے۔ سعودی عرب کے العربیہ ٹی وی نے سعودی اتحاد کے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ یمن اور سعودی عرب کی سرحد پر قیدیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

سعودی عرب کی نیوز ٹونٹی فور نامی ایک سائٹ نے بھی رپورٹ دی ہے کہ سعودی فوج کے ایک افسر جابر الکعبی کے بدلے میں یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصارللہ کے سات مجاہدین کا تبادلہ عمل میں آیا ہے۔

العربیہ ٹی وی نے اسی طرح سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد نے سرحدی علاقوں میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں جن کے بند ہونے اور جنگ بندی نافذ ہو جانے کے بعد یمن کے بحران کی سیاسی راہ حل نکل سکتی ہے۔

دوسری طرف واس نیوز ایجنسی نے سرحدی علاقوں میں بدھ سے جنگ بندی کے نفاذ کی رپورٹ دی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو بعض ذرائع نے سعودی حکومت اور یمن کی عوامی انقلابی تحریک انصاراللہ کے درمیان خفیہ مذاکرات کی رپورٹ دی تھی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button